ایک ہزار یوٹیلٹی اسٹورز کو جدید بنانے کا فیصلہ

ادارہ جلد ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا، چیئرمین ذوالقرنین علی خان


Numainda Express December 15, 2018
ادارہ جلد ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا، چیئرمین ذوالقرنین علی خان۔ فوٹو : فائل

ملک میں ایک ہزاراسٹورز کو جدید آؤٹ لک کے ساتھ مربوط بناکران پرتمام ضروری اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرکا اجلاس چیئرمین ذوالقرنین علی خان کی زیرصدارت ہوا، چیئرمین نے ادارے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ادارہ جلد ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا، جس کے لیے وہ وزارت صنعت و پیداوار اور وزیر اعظم سیکریٹریٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

یوٹیلٹی اسٹورزکا پوریشن نے ملک میں ایک ہزاراسٹورز کو جدید آؤٹ لک کے ساتھ مربوط بناکران پرتمام ضروری اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

مقبول خبریں