رئیل میڈرڈ نے چوتھی بار کلب ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

العین کا واحد گول جاپانی پلیئر توشاکا شیوٹینی نے بنایا


Sports Desk December 24, 2018

رئیل میڈرڈ نے کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں خلیجی سائیڈ العین کو 4-1 سے شکست دے دی۔

اسپینش کلب نے چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا،فاتح ٹیم کا کھاتہ لوکا مورڈک نے کھولا، مارکوس لورینٹ نے گیند کو جال کے سپرد کرکے ٹیم کی برتری ڈبل کردی، سرجیو راموس نے تیسرا گول داغا جبکہ اسپینش کلب کو ایک ' اون گول ' کا تحفہ میزبان پلیئر یحیٰی نادر نے بھی پیش کیا۔

العین کا واحد گول جاپانی پلیئر توشاکا شیوٹینی نے بنایا، العین نے سیمی فائنل میں جنوبی امریکن کلب ریورپلیٹ کو حیران کن طور پر شکست دے دی۔

مقبول خبریں