جسٹس مقبول باقرکو بلٹ پروف گاڑی فراہم کی جائیگی اویس مظفر

صوبائی وزیر صحت نے اسپتال میں عیادت کی، سیکیورٹی کیلیے خصوصی دستہ تعینات کیا جائیگا, اویس مظفر


Staff Reporter July 13, 2013
صوبائی وزیر صحت نے اسپتال میں عیادت کی، سیکیورٹی کیلیے خصوصی دستہ تعینات کیا جائیگا, اویس مظفر. فوٹو: فائل

صوبائی وزیر صحت اویس مظفراپنے عہدے کا چارچ سنبھالنے کے بعد آغا خاں اسپتال پہنچ گئے۔

جہاں انھوں نے زیرعلاج جسٹس مقبول باقرکی عیادت کی اورحکومت سندھ کی جانب سے فوری طورپر بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ، انھوں نے اسپتال میں پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی کے ناقص اقدامات پرسخت برہمی کااظہارکیااورموقع پرآئی جی سندھ کو فون پر رابطہ کرکے سیکیورٹی کے خصوصی دستہ تعینات کرنے کی ہدایت دی، اویس مظفر نے علاج کے حوالے سے اسپتال انتظامیہ سے معلومات حاصل کیں۔



اویس مظفرنے جسٹس مقبول باقر کے اہلخانہ کو بھی یقین دلایاکہ مقبول باقرپر بم دھماکے کے ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایاجائیگا، وزیر صحت اویس مظفرکے آغاخان اسپتال کے دورے کے ہمراہ ایڈووکیٹ جنرل خالدجاوید خان بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں