شاہ پورچاکر میں بجلی کا شدید بحران شہری بے حال

گھنٹوں لوڈشیڈنگ معمول بن گیا، بدعنوانی چھپانے کیلیے بجلی بند کی جاتی ہے ،شہری


Nama Nigar July 14, 2013
شہریوں کا کہنا تھا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی اصل وجہ حیسکو عملے کی بدعنوانیوں کو چھپانا ہے۔ فوٹو: فائل

شاہ پورچاکر علاقوں کھڈرو سرہاری، چودگی، مقصودو رند، پرتیم آباد درداری فاری چک نمبر 25 جھمڑاؤ دیگر علاقوں میں بجلی کی علانیہ وغیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے۔

دن اور رات کے دوران صرف چند گھنٹے ہی بجلی رہتی ہے۔ معلومات کرنے پر حیسکو عملہ کبھی مین سپلائی کا بندہونا بتاتا ہے اور کبھی فالٹ کا کہہ دیا جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی اصل وجہ حیسکو عملے کی بدعنوانیوں کو چھپانا ہے۔



حیسکو کے کرپٹ عملے نے رشوت لے کر ناجائز کنکشن دے رکھے ہیں جس سے گرڈ اسٹیشن میٹر ریڈنگ بڑھ جاتی ہیاور اس بڑھتی ہوئی ریڈنگ کو پورا کرنے کے لیے بجلی بار بار بند کر دی جاتی ہے۔ شاہ پورچاکر اور نواح کے علاقوں میں بجلی نہ ہونے سے لوگوں کو پینے کا پانی کے حصول میں بھی دشواریوں کا سامنا ہے جبکہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم سے کم کی جائے گی۔

مقبول خبریں