شازیہ منظوربھارتی چینل کے رئیلٹی شو کی جج بن گئیں

’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مارننگ شو میں بطور جج فرائض انجام دے چکی ہوں،گلوکارہ


Showbiz Reporter July 16, 2013
’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مارننگ شو میں بطور جج فرائض انجام دے چکی ہوں،گلوکارہ فوٹو : فائل

معروف گلوکارہ شازیہ منظوربھارتی چینل کے رئیلٹی شو ''وائس آف پنجاب سیزن4'' کی جج بن گئیں۔

ان کے ہمراہ بھارت کے معروف گلوکارماسٹرسلیم بھی جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں شازیہ منظور ان دنوں پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیے دہلی میں ہیں جہاں پر منتخب ہونیوالے نئے ٹیلنٹ کوموسیقی کی کڑا امتحان پاس کرکے آگے بھیجاجا رہا ہے۔ دہلی سے فون پرگفتگو کرتے ہوئے شازیہ منظورنے بتایاکہ پاکستان ''ایکسپریس نیوز'' کے مارننگ شو میں استاد حامد علی خاں کے ساتھ بطور جج فرائض انجام دے چکی ہوں۔ اس پروگرام میںبھی ہم نے پاکستان کا بہترین ٹیلنٹ تلاش کیا تھا ۔



اب مجھے بھارتی چینل نے پنجابی کے مقبول پروگرام 'وائس آف پنجاب کے سیزن چار' کوجج کرنے کے لیے خاص طورپرپاکستان سے مدعو کیا ہے۔ ہم نے اس پروگرام میں بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ٹیلنٹ کو تلاش کیا ہے اورواقعی ہی جونوجوان اس پروگرام میں منتخب ہو کر فائنلسٹ میں شامل ہوئے ہیں وہ میوزک انڈسٹری میں آنیوالے دنوں میں نمایاں مقام حاصل کرینگے۔ پروگرام میں شامل نوجوان گلوکاروں کو موسیقی کی مختلف اصناف میں گائیکی دکھانے کا موقع دیاجارہاہے جومستقبل میں ان کے کام آئیگا۔ اس پروگرام میں ماسٹرسلیم بھی میرے ہمراہ جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وہ بھی ایک منجھے ہوئے گلوکارہیں جن کے ساتھ مستقبل میں ایک البم بھی ریکارڈ کرونگی۔

مقبول خبریں