پاکستانی نژاد کرکٹر کو بھارت جانے میں دشواری

بدستور پوری ٹیم کے ویزوں کا انتظار کررہے ہیں، اومان کرکٹ آفیشل


Sports Desk January 30, 2019
بدستور پوری ٹیم کے ویزوں کا انتظار کررہے ہیں، اومان کرکٹ آفیشل۔ فوٹو: فائل

اومان کی کرکٹ ٹیم میں شامل پاکستانی نژاد کھلاڑی کو بھارتی ویزے کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔

بی سی سی آئی نے فروری میں ایک چار ٹیموں کا ٹورنامنٹ کرانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، جس میں اس کی انڈر 19 ٹیم شامل ہوگی جبکہ اومان کی سینئر ٹیم کو مدعو کیا گیا ہے جس میں شامل پاکستانی نژاد پلیئرز کو ویزے جاری نہیں کیا جارہے۔

اومان کرکٹ کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ وہ بدستور پوری ٹیم کے ویزوں کا انتظار کررہے ہیں۔

ادھر بی سی سی آئی آفیشل کا کہنا تھا کہ اگر اومان کی ٹیم نہ آئی تو ہم متبادل انتظام کریں گے۔

مقبول خبریں