- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
کیویز نے بھارتی اوسان خطا کرکے سیریز جیت لی
ہیملٹن: اعصاب شکن معرکے میں کیویز نے بھارتی اوسان خطا کردیے،تیسرے ٹوئنٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے 4 رنز کی فتح سے سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی.
بھارت کو تیسرا ٹوئنٹی 20 اور سیریز جیتنے کیلیے 213 رنز کا ہدف ملا، آخر میں اس وقت اس کا سفر دشوار دکھائی دینے لگا جب آخری 3 اوورز میں اس کو مزید 47 رنز درکار تھے، اس موقع پر وکٹ پر موجود دنیش کارتھک اور کرنال پانڈیا نے 18 اور 19 ویں اوور میں مجموعی طور پر 32 رنز بنائے، اب لاسٹ 6 بالز پر کامیابی کیلیے مزید 16 رنز درکار تھے۔
اس اعصاب شکن جنگ میں کیوی بولر ٹم ساؤدی نے اپنے اعصاب مکمل طور پر کنٹرول میں رکھے، پہلی گیند پر دو رنز لینے کے بعد کارتھک نے اگلی دو گیندیں بڑے شارٹ کی تلاش میں ضائع کردیں، اس دوران انھوں نے سنگل بھی نہیں لیا، چوتھی گیند پر آخر سنگل لے کر اسٹرائیک کرنال کو دی جنھوں نے پانچوںی گیند پر ایک رن لیتے ہوئے کارتھک کو آخری گیند کا سامنا کرنے کا موقع دیا، جس پر انھوں نے چھکا جڑا مگر اس کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہوا، اس طرح بھارتی ٹیم 6 وکٹ پر 208 رنز بناسکی۔ کارتھک 33 اور کرنال 26 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، شنکر نے 43 رنز بنائے، سینٹنر اور مچل نے 2، 2 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے 4 وکٹ پر 212 رنز بنائے، منرو نے 40 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 5 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 72 اور سیفرٹ نے 43 رنز اسکور کیے۔ کلدیپ نے 2 وکٹیں لیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔