نواب شاہ، رحیم بخش جمالی کے قتل پر وکلا کا احتجاج

نامہ نگار  جمعـء 24 اگست 2012
بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں، عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ ، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ. فوٹو: فائل

بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں، عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ ، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ. فوٹو: فائل

نوابشاہ: سابق رکن سندھ اسمبلی اور نوابشاہ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر رحیم بخش جمالی کے قتل کے خلاف وکلاء کا احتجاج، بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں، عدالتی کارروائیوں کا مکمل بائیکاٹ، ملزمان کی گرفتار کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی رحیم بخش جمالی ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف نواب شاہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

جمعرات کی صبح وکلا نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا اور جنرل سیکریٹری بار غلام شبیر زرداری، غلام مصطفی کورائی، رضوان حسین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں عدالتی کارروائیوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے وکلا نے مطالبہ کیا کہ سینئر وکیل رحیم بخش کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی اور ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔