پاکستان میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبے میں پرکشش مواقع موجود ہیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2019
حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم عمران خان۔ فوٹو : فائل

حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم عمران خان۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبے میں پرکشش مواقع موجود ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن پاسکل گرکن نے ملاقات کی اور آرگنائزیشن سے متعلق بریفنگ دی، وزیراعظم نے چیئرمین ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن پاسکل گرکن کی پاکستان آمد کا خیر مقدم بھی کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبے میں پرکشش مواقع موجود ہیں، حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کو سہل بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں، سیاحوں اور سرمایہ کاروں کے لیے نئی اور آسان ویزا پالیسی متعارف کرائی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔