شہباز شریف اور مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات

شہباز شریف اور مریم نواز نے دوپہر کا کھانا نواز شریف کے ساتھ کھایا


ویب ڈیسک February 16, 2019
ظلم کی رات کو آخر کار ختم ہونا ہی ہے، مریم نواز۔فوٹو:فائل

جناح اسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ان کی صاحبزادی مریم نواز اور بھائی شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔

جناح اسپتال لاہور کے امراض قلب وارڈ میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ان کی صاحبزادی مریم نواز اور بھائی شہباز شریف نے ملاقات کی، شہباز شریف اور مریم نواز نے دوپہر کا کھانا بھی نواز شریف کے ساتھ کھایا۔

ملاقات سے قبل شہباز شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا علاج ہونا چاہیے، اللہ تعالی نوازشریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے سفارش کی تھی کہ نواز شریف کو کارڈیک اسپتال منتقل کیا جائے، نواز شریف کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لانا چاہیے تھا لیکن انہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ظلم کی رات کو آخر کار ختم ہونا ہی ہے۔

 

مقبول خبریں