شام میں القاعدہ اور داعش کی حکومتی فورسز سے جھڑپ کے دوران 26 افراد ہلاک

جھڑپ کے دوران شام کی سرکاری فوج کے 21 اہلکار جب کہ شدت پسند گروپوں کے 5 کارندے ہلاک ہوئے


ویب ڈیسک March 03, 2019
شام کے اس علاقے میں داعش کے حمایت یافتہ گروہ متحرک ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

شام میں القاعدہ اور داعش کے حمایت یافتہ جنگجو گروہوں نے اتحادی افواج پر حملہ کرکے 21 اہلکاروں کو ہلاک کردیا جب کہ جوابی کارروائی میں 5 جنگجو بھی مارے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں داعش کے آخری ٹھکانے ادلب میں جاری جنگ کے دوران القاعدہ اور داعش کی حمایت یافتہ شدت پسند جماعتیں 'النصرہ التوحید' اور 'احرار الدین ' کی مشترکہ کارروائی میں بشار الاسد کی اتحادی فوج کے 21 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اتحادی افواج کی جوابی کارروائی میں 5 جنگجو بھی ہلاک ہوگئے، تین ہفتوں سے جاری فریقین کے درمیان گھمسان کی جنگ میں یہ داعش کی بڑی کامیابی ہے۔ ادلب کا یہ علاقہ داعش اور اس کی حمایت یافتہ گروہوں کا آخری ٹھکانہ ہے، جہاں تاحال جنگ جاری ہے۔

بشارالاسد نے چند ماہ قبل اس علاقے میں داعش کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے کے درجنوں جنگجوؤں کو قیدی بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقے میں خوراک، پانی اور دیگر سہولیات کا فقدان ہے اور زیادہ تر طبی مراکز تباہ ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں

رائے

بساط

Sep 03, 2025 01:15 AM |