پی ایس ایل 4 آئی سی سی کے سیکیورٹی ماہرین نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے آئی سی سی سیکیورٹی ایکسپرٹ کو ان میچز کیلیے ترتیب دیے گئے انتظامات سے متعلق آگاہی دی


Sports Desk March 05, 2019
: پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے آئی سی سی سیکیورٹی ایکسپرٹ کو ان میچز کیلیے ترتیب دیے گئے انتظامات سے متعلق آگاہی دی، فوٹو:فائل

پی ایس ایل 4 کے پاکستان میں شیڈول میچز کیلیے آئی سی سی سیکیورٹی ماہرین نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا،اختتامی مرحلہ ہفتے سے کراچی میں شروع ہوگا۔

پی ایس ایل 4 کے پاکستان میں شیڈول میچز کیلیے آئی سی سی سیکیورٹی ماہرین نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا،اختتامی مرحلہ ہفتے سے کراچی میں شروع ہوگا۔

تمام میچزنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، آئی سی سی کے سیکیورٹی ماہر ای این ڈیوڈ انتظامات کا جائزہ لینے نیشنل اسٹیڈیم پہنچے جہاں انھوں نے گراؤنڈ کے مختلف حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا، پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے آئی سی سی سیکیورٹی ایکسپرٹ کو ان میچز کیلیے ترتیب دیے گئے انتظامات سے متعلق آگاہی دی، ای این ڈیوڈ نے بریفنگ کے بعد اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں