انٹرنیشنل کرکٹ اسٹارز کراچی میں صلاحیتوں کا اظہار کرنے کیلیے تیار

میں پاکستان میں کھیلنے کیلیے پُرجوش ہوں، سیمی


Sports Reporter March 05, 2019
انٹرنیشنل کرکٹ اسٹارز کراچی میں صلاحیتوں کا اظہار کرنے کیلیے تیار فوٹو: فائل

انٹرنیشنل اسٹارز کراچی میں صلاحیتوں کا اظہار کرنے کیلیے تیار ہیں۔

ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ میں پاکستان میں کھیلنے کیلیے پُرجوش ہوں، تماشائی بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں۔ ڈیوائن براوو نے کہا کہ مجھے13 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے کا موقع مل رہا ہے،کراچی میں میچز کھیلنے کا بے تابی سے منتظر وں۔ ویوین رچرڈز نے کہا کہ میں اپنے ہر دورئہ پاکستان سے لطف اندوز ہوا ہوں۔

اس بار تو میرے دیرینہ دوست عمران خان ملک کی کمان سنبھال چکے ہیں، وہاں میرے پرستاروں کی بھی بڑی تعداد اور ہمیشہ ان کا پیار ملا ہے۔ کولن منرو نے کہا کہ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں کھیلنا ایک شاندار تجربہ ہوگا،کولن انگرام نے کہا کہ کراچی کے عوام انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلیے بے تاب ہیں، ہم عمدہ کارکردگی سے بہترین تفریح فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

مقبول خبریں