5 سال چین پاکستان میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

توانائی بحران کے پیش نظر 2014 تک منصوبے مکمل کرلئے جائینگے، وائس پریذیڈنٹ سی ڈبلیو ای


این این آئی August 03, 2013
توانائی بحران کے پیش نظر 2014 تک منصوبے مکمل کرلئے جائینگے، وائس پریذیڈنٹ سی ڈبلیو ای فوٹو: فائل

چین کی سی ڈبلیو ای انوسٹمنٹ کارپوریشن کے وائس پریذیڈنٹ شوننگ نے کہا ہے کہ چین آئندہ 5 سال کے دوران پاکستان میں مختلف شعبوں میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

اپنے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ہماری کمپنی پاکستان میں تو انائی کے مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے ۔



توانائی بحران کے پیش نظر 2014ء تک یہ منصوبے مکمل کر لئے جائیں گے جس سے پاکستان میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا ۔انھوں نے کہا کہ آئندہ 5 سالوں کے دوران چین پاکستان میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔واضح رہے کہ چین پہلے ہی پاکستان میں مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

مقبول خبریں