اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

رواں ماہ یو اے ای میں شیڈول 5 ایک روزہ میچز میں ایرون فنچ قیادت کریں گے۔


Sports Desk March 09, 2019
رواں ماہ یو اے ای میں شیڈول 5 ایک روزہ میچز میں ایرون فنچ قیادت کریں گے۔ فوٹو: فائل

اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پاکستان کیخلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

پابندی ختم ہونے کے باوجود اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پاکستان کیخلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ رواں ماہ یو اے ای میں شیڈول 5 ایک روزہ میچز میں ایرون فنچ قیادت کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹرہینڈزکومب، میکسویل، ایشٹون ٹرنر، مارکوس اسٹونس، ایلکس کیری، پیٹ کمنز، ناتھن کولٹر نائل، جھے رچرڈسن، کین رچرڈسن، بہرینڈروف، لیون اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز 22 مارچ کو شارجہ میں ہوگا۔

مقبول خبریں