میچ فکسنگ قتل سے بھی بڑا جرم ہے دھونی

2013 کے فکسنگ اسکینڈل میں خود مجھ پر بھی الزامات عائد کیے گئے، دھونی


Sports Desk/Sports Desk March 12, 2019
2013 کے فکسنگ اسکینڈل میں خود مجھ پر بھی الزامات عائد کیے گئے فوٹو : فائل

بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی نے میچ فکسنگ کو قتل سے بڑا جرم قرار دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگز کی اسپاٹ فکسنگ میں 2 برس کی معطلی کے بعد واپسی کے حوالے سے بننے والی ایک دستاویزی فلم میں کیا۔

سابق کپتان نے کہاکہ 2013 کے فکسنگ اسکینڈل میں خود مجھ پر بھی الزامات عائد کیے گئے، یہ بہت ہی مشکل وقت تھا، میں نے بڑی مشکل سے خود کو سنبھالا۔ یاد رہے کہ دھونی چنئی سپر کنگز کی انتظامیہ کا بھی حصہ تھے۔

مقبول خبریں