کرتارپور راہداری پاک بھارت مذاکرات کل اٹاری سرحد پر ہونگے

مذاکرات نئی دہلی میں ہونا تھے،کشیدگی کے بعد بھارت نے مقام تبدیل کردیا۔


Numainda Express March 13, 2019
مذاکرات نئی دہلی میں ہونا تھے،کشیدگی کے بعد بھارت نے مقام تبدیل کردیا۔ فوٹو: فائل

کرتارپور کوریڈور پر پہلے باضابطہ مذاکرات 14 مارچ کو واہگہ اٹاری سرحد پر ہورہے ہیں۔

پاکستانی وفد کرتارپور کوریڈور پر پہلے باضابطہ مذاکرات کیلیے ڈاکٹرمحمد فیصل کی سربراہی میں بھارتی حدود میں جائیگا۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی سے قبل یہ مذاکرات نئی دہلی میں ہونا تھے لیکن بھارت نے بعد میں مذاکرات کا مقام تبدیل کردیا۔

پاکستانی وفد روانگی سے قبل ساڑھے 8 بجے صبح واہگہ بارڈر پر صحافیوں کو بریفنگ دے گا جب کہ پاک بھارت مذاکرات صبح 9 سے شام پانچ بجے تک جاری رہیں گے۔

مقبول خبریں