چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کوعالمی دہشتگرد قرار دینے کی قرارداد روک دی

ویب ڈیسک  بدھ 13 مارچ 2019
مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد فرانس، برطانیہ اور امریکا نے پیش کی تھی۔  فوٹو:فائل

مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد فرانس، برطانیہ اور امریکا نے پیش کی تھی۔ فوٹو:فائل

نیویارک: چین نے سلامتی کونسل میں مختلف ممالک کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کوعالمی دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد روک دی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  سلامتی کونسل میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہرکے خلاف قرارداد پراعتراض کی ڈیڈلائن ختم ہونے کا آج آخری دن تھا، بھارت کی درخواست پر فرانس، امریکا اور برطانیہ نے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد پیش کی تھی تاہم چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے خلاف قرارداد کو روک دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ذمے دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمیشہ مناسب مؤقف اپنایا، مسعود اظہر کے خلاف قرارداد پرفریقین سے رابطےمیں رہے ہیں، تاہم ہمارا مؤقف ہے کہ اس مسئلے پرمتعلقہ اداروں کو قوانین اورطریقہ کارکی پیروی کرنی ہوگی، اور تمام فریقین کے لیے قابل قبول حل مسئلے کامناسب حل ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔