بھارت میں فرسٹ کلاس کرکٹ لیول پر ’سلیکشن فکسنگ‘ کا انکشاف

دہلی کے 3 کرکٹرز نے مبینہ طور پر رنجی اسکواڈ میں منتخب ہونے کیلیے 80 لاکھ روپے ادا کیے۔


Sports Desk March 15, 2019
دہلی کے 3 کرکٹرز نے مبینہ طور پر رنجی اسکواڈ میں منتخب ہونے کیلیے 80 لاکھ روپے ادا کیے۔ فوٹو: فائل

بھارت میں فرسٹ کلاس لیول پر 'سلیکشن فکسنگ' کا انکشاف ہوا ہے۔

دہلی کے 3 کرکٹرز نے مبینہ طور پر رنجی اسکواڈ میں منتخب ہونے کیلیے 80 لاکھ روپے ادا کیے۔ کانشک گور، کشن آتری اور شیوم شرما سے ناگالینڈ، منی پور اور جھارکھنڈ کی ٹیموں میں کھلانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

بی سی سی آئی کی شکایت پر پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، اس کی جانب سے کوچز اور اسٹیٹ کرکٹ بورڈ ممبران سمیت اب تک 11 افراد سے پوچھ گچھ ہوئی ہے۔

مقبول خبریں