سانحہ کرائسٹ چرچ کے سوگ میں میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 15 مارچ 2019
میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، فوٹو: فائل

میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، فوٹو: فائل

 کراچی: پی ایس ایل 4 کے آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے ایلیمنیٹر ٹو میچ میں کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے اور میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ میں آسٹریلوی دہشتگرد کی فائرنگ سے 49 نمازی شہید ہوگئے تھے جب کہ تھوڑے فاصلے پر موجود ہونے کی وجہ سے مسجد کی جانب گامزن بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔