شہبازشریف جیل میں نوازشریف سے ملاقات نہ کرانے پربرہم

بار بار درخواست کرنے کے باوجود مجھے نواز شریف کی تیمارداری سےروک دیا گیا، شہباز شریف


ویب ڈیسک March 19, 2019
 مجھے آج بھی میاں صاحب کی تیمارداری سے روک دیا گیا، شہبازشریف: فوٹو: فائل

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف جیل میں نوازشریف سے ملاقات نہ کرانے پربرہم ہوگئے۔

ٹوئٹرپراپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا کہنا تھا کہ بارباردرخواست کرنے کے باوجود مجھے آج بھی نواز شریف کی تیمارداری سے روک دیا گیا، میں اورخاندان کے دیگرافراد ہفتے میں دو سے تین بارملتے تھے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں با خبررہ سکیں۔ اب صرف جمعرات تک محدود کر دیا گیا، ماں، بہن، بھائی اوربیٹی سے یہ حق چھیننا سراسرظلم و زیادتی ہے۔



واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا ہونے پر کوٹ لکھپت جیل میں بند ہیں۔

مقبول خبریں