سائیں سرکار کو شیخ رشید کے خلاف کارروائی کا حق ہے گورنر سندھ

پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے، عمران اسماعیل


Staff Reporter March 20, 2019
خواہ کوئی کتنی بھی ہنگامہ آرائی کرے قانون کی بالادستی ہونی چاہیے، عمران اسماعیل فوٹو: فائل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے خلاف سائیں سرکار کوحق ہے کہ وہ جو کارروائی کرنا چاہیے کرے اور شیخ رشید بھی قانونی جواب دے سکتے ییں۔

کراچی ایکسپوسینٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ التوا کا شکار نہیں ہے، وزیراعظم نے کہہ دیا ہے کہ کے سی آر منصوبے سے متصل رہائشیوں کو متبادل جگہ فراہم کرکے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ وفاق اورسندھ حکومت اس منصوبے پر مل کر کام کررہے ہیں جبکہ پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے خلاف سائیں سرکار کو حق ہے کہ وہ جو کارروائی کرنا چاہے کرے، سندھ حکومت کی مرضی ہے کہ کسی کے خلاف بھی ایف آئی آر کٹوا سکتی ہے اور شیخ رشید بھی قانونی جواب دے سکتے ییں۔ احتساب بلا تفریق ہونا چاہیے، خواہ کوئی کتنی بھی ہنگامہ آرائی کرے قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔

مقبول خبریں