نشے بازوں نے کراچی کوئٹہ ریلوے ٹریک کی فش پلیٹیں نکال لیں

ملازمین نے 2 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے، مقدمہ درج


Nama Nigar August 08, 2013
ایس ایچ او مسعود احمد نے بتایا کہ ریلوے پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فوٹو: فائل

نشے بازوں نے کراچی سے کوئٹہ جانے والی ریلوے ٹریک کی فش پلیٹ نکال لیں، جنہیں ریلوے ملازمین نے پکڑ لیا، درگت بناتے ہوئے تھانے پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق منشیات کے عادی دو افراد امیر خان اور دولت خان نے نشے کی رقم کے لیے کوٹری اسٹیشن کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والے ٹریک کے نٹ بولٹ کھول کرفش پلیٹس نکال کر فرار ہونے لگے تو قریب ہی موجود ریلوے ملازمین نے انہیں پکڑ کر پہلے تو خود چپلوں اور گھونسوں سے ان کی پٹائی کی۔



پھر انہیں ریلوے تھانے پہنچا دیا جہاں ان کے خلاف اے آئی ڈبلیو ریلوے محمد جمیل نے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او مسعود احمد نے بتایا کہ ریلوے پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقبول خبریں