نیوزی لینڈ نے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کی نئی مثال قائم کردی

ویب ڈیسک  جمعـء 22 مارچ 2019
یہ  دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کسی اخبار نے اس طرح مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیاہو۔ فوٹوسوشل میڈیا

یہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کسی اخبار نے اس طرح مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیاہو۔ فوٹوسوشل میڈیا

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے اخبار ’’دی پریس‘‘ نے اپنے صفحہ اول پر خبر شائع کرنے کے بجائے ’’سلام‘‘ شائع کرکے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کی نئی مثال قائم کردی۔

نیوزی لینڈ کے اخبار’’دی پریس ‘‘نے اپنے صفحہ اول پر خبر شائع کرنے کے بجائے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بڑے اور واضح الفاظ میں ’’سلام‘‘ شائع کیا۔ یہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کسی اخبار نے اس طرح مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہو۔

اس سے قبل سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ہیگلے پارک میں خطبہ جمعہ دیا گیا اورنمازجمعہ ادا کی گئی جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

نمازجمعہ سے قبل وزیر اعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے ہیگلے پارک میں حضور پاک ﷺ کی حدیث مبارک بھی پڑھ کر سنائی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کی فضاؤں میں اللہ اکبرکی گونج

واضح رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دومساجد میں سفید فام عیسائی دہشتگرد نے فائرنگ کرکے 50 مسلمانوں کو شہید کردیاتھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔