قوم اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو یقینی بنائے، گورنر خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 مارچ 2019
پاکستان قائم رہنے کے لئے بناہے، شاہ فرمان فوٹو: فائل

پاکستان قائم رہنے کے لئے بناہے، شاہ فرمان فوٹو: فائل

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ قوم اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کویقینی بنائے اور اُن تمام باطل قوتوں کو ناکام بنادے جِن سے یہ آزادی ہضم نہیں ہورہی۔

اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ 1940 میں آج ہی کے دن ایک الگ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، اسی فیصلے کی بدولت 14اگست کو یہ آزاد مملکت وجود میں آئی۔ وقت نے ثابت کردیاہے کہ ہمارے اکابرین نے نہایت درست فیصلہ کیا ہماری آزادی، خودمختاری ، غیرت، شان و شوکت اِسی آزادی کی مرہونِ منت ہے کہ بطور پاکستانی ہم نہ صرف آزاد فضامیں سانس لے رہے ہیں بلکہ تمام مکتبہ ہائے فکرکے لوگ اپنے اپنے مسلک کے مطابق پر امن فضا میں زندگی بسرکررہے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان کامستقبل روشن ہے اور پاکستان قائم رہنے کے لئے بناہے اور ہمیں اِس پر یقین ہے۔ اپنے تمام ہم وطنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کویقینی بنائیں اور اُن تمام باطل قوتوں کو ناکام بنادیں جِن سے یہ آزادی ہضم نہیں ہورہی اور وہ ہماری صفوں میں انتشار برپا کرنا چاہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔