
فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے نواز شریف کی بیماری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی رہائی کا چوتھا روز ہے لیکن تاحال انہیں اسپتال میں داخل نہیں کروایا گیا، کیا نواز شریف کا مقصد صرف جیل سے باہر آنا تھا یا بیماری کے علاج کیلئے وہ آخری ہفتے کا انتظار کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا
وزیر اطلاعات نے کہا کہ میرا پھر نواز شریف کو مشورہ ہے کہ پلی بارگین آسان راستہ ہے، یہ حسن اور حسین کا پیسہ نہیں آپ کا ہے، اس قوم نے تین بار آپ کو عزت دی قوم کا پیسہ اسے واپس کردیں۔
نواز شریف کی رہائی کا چوتھا روز تاحال ہسپتال میں داخل نہیں کروایا گیا ۔کیا مقصد صرف جیل سے باہر آنا تھا یا بیماری کیلئے آخری ہفتے کا انتظار ہے؟ میرا پھر مشورہ ہے آسان راستہ Plea Bargain ہے، حسن اور حسین کا پیسہ نہیں آپ کا ہے اس قوم نے تین دفعہ آپ کو عزت دی ان کا پیسہ واپس دیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 30, 2019
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کے لیے ضمانت منظور کی ہے۔


















