لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کی بطور چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن کی دوبارہ تقرری سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کو دوبارہ چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن مقرر کردیا ہے۔
جسٹس شاہد کریم کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی عدالتی احکامات کے مطابق فرائض سر انجام دیں گے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ تمام محکمے چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس علی اکبر قریشی کی معاونت کریں جبکہ علی اکبر قریشی صاف پانی کو بچانے، اسموگ کے خاتمے اور ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کریں۔
جسٹس شاہد کریم نے اپنے فیصلے میں یہ بھی اضافہ کیا کہ ایڈووکیٹ حنا حفیظ اللہ بطور کمیشن کے ممبر فرائض سر انجام دیں گی۔