جنوبی افریقی بولر پیٹر نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

23 سالہ لیگ اسپنر نے 8 اوورز میں 55 رنز کے عوض تین شکار کیے


اسپورٹس ڈیسک November 07, 2025

جنوبی افریقی اسپنر نقابایومزی پیٹر نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

نقابایومزی پیٹر ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں 3 کاٹ اینڈ بولڈ کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔

انہوں نے یہ اعزاز گزشتہ روز پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں حسین طلعت، محمد نواز اور شاہین آفریدی کو آؤٹ کر کے حاصل کیا۔

23 سالہ لیگ اسپنر نے 8 اوورز میں 55 رنز کے عوض تین شکار کیے۔

اسی میچ میں صائم ایوب نے کاربن بوش کو ریٹرن کیچ تھمایا۔ ون ڈے میچ میں 4 کاٹ اینڈ بولڈ کا یہ دوسرا موقع ہے۔

مقبول خبریں