پی سی بی چیف ایگزیکٹو کے عہدے کیلیے آئینی تبدیلی کی منظوری لی جائے گی

کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے بورڈز کے معاملات چیف ایگزیکٹوز ہی چلاتے ہیں، چیئرمین پی سی بی


/Abbas Raza April 03, 2019
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی

پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو کا عہدہ تخلیق کرنے کے لیے آئینی تبدیلی کی منظوری لی جائے گی۔

پی سی بی گورننگ بورڈ کے آئندہ اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کو چیف ایگزیکٹو بنانے کے لیے آئین میں تبدیلی کی منظوری لی جائے گی،اس سے قبل یہ عہدہ آئین میں موجود نہیں ہے،چیئرمین پی سی بی واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ کرکٹ کھیلنے والے ملکوں کے بورڈز کے معاملات چیف ایگزیکٹوز ہی چلاتے ہیں، انتظامی امور میں چیئرمین کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔

وسیم خان کی بطور ایم ڈی تعیناتی کے وقت بھی انہوں نے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ تخلیق کرنے کے لیے آئین میں تبدیلی کا عندیہ تھا، پی سی بی گورننگ بورڈ کا 53 واں اجلاس 17 اپریل کو کوئٹہ میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان کو قومی ٹیم کی ورلڈکپ کے لیے تیاریوں، ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے اسٹرکچر سمیت مختلف امور میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے تجاویز طلب کرنے کے ساتھ چیف ایگزیکٹو کا عہدہ متعارف کروانے کے لیے آئین میں تبدیلیوں کی منظوری بھی لی جائے گی، یہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان وسیع اختیارات کے ساتھ چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھال لیں گے۔

مقبول خبریں