بگ بیش کے کیچ کو بہترین کرکٹ تصویر کا ایوارڈ مل گیا

2 رنر اپ میتھیو لوئس اور بنگلہ دیش کے امیچر فوٹوگرافر سید مہابابل قادر قرار پائے ہیں۔


Sports Desk April 11, 2019
2 رنر اپ میتھیو لوئس اور بنگلہ دیش کے امیچر فوٹوگرافر سید مہابابل قادر قرار پائے ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

بگ بیش میچز میں سڈنی سکسرز کے موئسس ہینرکس کا غیرمعمولی کیچ تھامنے کی تصویر بنانے پر بہترین فوٹوگرافر کا ایوارڈ فل ہیلارڈ کو مل گیا۔


وزڈن نے سال 2018 کے بہترین فوٹوگرافر کا ایوارڈ فل ہیلارڈ کو دے دیا۔ انھیں یہ اعزاز بگ بیش میچز میں سڈنی سکسرز کے موئسس ہینرکس کا غیرمعمولی کیچ تھامنے کی تصویر بنانے پر دیاگیا جس کی وجہ سے میلبورن اسٹارز کے نک لارکن کو میدان بدرہونا پڑگیا تھا، انھیں پہلا انعام پانے پر 2 ہزار پائونڈ بھی دیے جائیں گے۔

2 رنر اپ میتھیو لوئس اور بنگلہ دیش کے امیچر فوٹوگرافر سید مہابابل قادر قرار پائے ہیں۔ رنرز اپ کو ایک ہزار پائونڈ فی کس دیے جائیں گے، دیگر 8 شارٹ لسٹ کو250 پائونڈ فی کس ملیں گے۔

مقبول خبریں