نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کیلیے درخواست پر سماعت آج ہوگی

نواز شریف کے کیس کی جس دن بھی سماعت ہوگی اس دن خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، اعلامیہ


Numainda Express May 03, 2019
نواز شریف کے کیس کی جس دن بھی سماعت ہوگی اس دن خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، اعلامیہ۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت آج کرے گی۔


چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج صبح11 بجے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت کرے گا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ میں سکیورٹی سخت کردی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق نواز شریف کے کیس کی جس دن بھی سماعت ہوگی اس دن خصوصی انتظامات کیے جائیں گے اور خصوصی پاسز جاری کیے جائیں گے، فریقین، وکلا اور میڈیا نمائندگان کو استثنیٰ ہوگا جبکہ مقدمہ کی کارروائی دیکھنے کے خواہشمند افرادپاس کیلئے ایس پی سیکیورٹی سے رجوع کر سکتے ہیں۔

مقبول خبریں