گرمی سے پریشان گوتم گھمبیر کا انتخابی مہم میں ’ ڈپلیکیٹ ‘ کا استعمال

گوتم گمبھیر کے سیاسی مخالفین نے بھارتی الیکشن کمیشن سے نامزدگی مسترد کرنے کا مطالبہ کردیا۔


Sports Desk May 11, 2019
گوتم گمبھیر کے سیاسی مخالفین نے بھارتی الیکشن کمیشن سے نامزدگی مسترد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر انتخابی مہم میں ' ڈپلیکیٹ ' استعمال کرنے پر مشکل میں آگئے۔

میڈیا میں پیش کردہ تصاویر میں گمبھیر اپنی ایئرکنڈیشنڈ کار میں بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ عقب میں ان کا ' ڈپلیکیٹ ' عوامی نعروں کا جواب دیتے ہوئے کارکنوں کا حوصلہ بڑھارہا ہے۔ گوتم گمبھیر نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے اپنے سیاسی مخالفین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

دوسری جانب سیاسی حریف عام آدمی پارٹی کی امیدوار آتشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گمبھیر انتخاب جیتنے کی صورت میں حلقے کی خواتین کی حفاظت کس طرح کرپائیں گے جبکہ ان سے گرمی برداشت نہیں ہوتی۔

مقبول خبریں