خون بہنے کے باوجود بیٹنگ شین واٹسن کو گھٹنے پر 6 ٹانکے لگوانے پڑگئے

رن آؤٹ سے بچنے کیلیے ڈائیو لگاتے وقت شین واٹسن کا گھٹنہ زخمی ہوا۔


Sports Desk May 15, 2019
رن آؤٹ سے بچنے کیلیے ڈائیو لگاتے وقت شین واٹسن کا گھٹنہ زخمی ہوا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

آئی پی ایل فائنل میں زخمی ہونے والے چنئی کے آسٹریلوی بیٹسمین شین واٹسن کو گھٹنے پر 6 ٹانکے لگوانے پڑگئے۔

ممبئی انڈینز سے میچ کے تیسرے ہی اوور میں رن آؤٹ سے بچنے کیلیے ڈائیو لگاتے وقت شین واٹسن کا گھٹنہ زخمی ہوا، انھوں نے پروا کیے بغیر کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا،اس دوران ان کا خون بہتا رہا۔

شین واٹسن 80 رنز بناکر آخری اوور میں رن آؤٹ ہوئے تھے، ان کی ٹیم یہ میچ صرف ایک رن سے ہار گئی تھی۔

مقبول خبریں