لاکھوں فرزندانِ اسلام آج اعتکاف میں بیٹھیں گے

سب سے زیادہ 25 ہزار افراد منہاج القرآن کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں معتکف ہوں گے۔


Numainda Express May 25, 2019
سب سے زیادہ 25 ہزار افراد منہاج القرآن کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں معتکف ہوں گے۔ فوٹو : فائل

ملک بھرمیں لاکھوں فرزندان اسلام آج بروز اتوار بمطابق 20 رمضان المبارک اعتکاف میں بیٹھیں گے۔

صوبائی دارالحکومت لاہورمیں منہاج القرآن کے شہراعتکاف سمیت کئی اہم مساجد میں اجتماعی اعتکاف کیلیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اجتماعی اعتکاف کے دوران معتکفین کیلیے درس قرآن وحدیث اور شرعی مسائل سے آگاہی کیلیے تربیتی نشستوں کا بھی اہتمام ہوگا۔

واضح رہے کہ سب سے زیادہ 25 ہزار افراد منہاج القرآن کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں معتکف ہوں گے۔

مقبول خبریں