کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کار سوار 2 افراد ہلاک

فورسز نے مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیاتو گاڑی میں سوار افراد نے فائرنگ کردی۔


Numainda Express May 28, 2019
فورسز نے مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیاتو گاڑی میں سوار افراد نے فائرنگ کردی۔ فوٹو: فائل

BANGUI: کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مشکوک کار سوار 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

فورسز نے مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیاتو گاڑی میں سوار افراد نے فائرنگ کردی جس پر سیکیورٹی فورسز نے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار سوار 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اتوار اورپیر کی درمیانی شب درویش آباد کے حساس علاقے میں فورسز نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں سوار افراد نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے گاڑی میں سوار دونوں افرا دجاں بحق ہو گئے۔

مقبول خبریں