پاکستان ٹیم پر فتح فنچ کا شمار دنیا کے بہترین قائدین میں ہونے لگا

سابق انگلش کپتان مائیکل وان بھی گرین شرٹس پر کینگروز کی 41 رنز سے فتح کے بعد فنچ کی تعریف کرنے سے خود کوروک نہیں پائے۔


Sports Desk June 14, 2019
سابق انگلش کپتان مائیکل وان بھی گرین شرٹس پر کینگروز کی 41 رنز سے فتح کے بعد فنچ کی تعریف کرنے سے خود کوروک نہیں پائے۔ فوٹو : فائل

پاکستان کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا شمار دنیا کے بہترین قائدین میں کیے جانے لگا۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان بھی گرین شرٹس پر کینگروز کی 41 رنز سے فتح کے بعد فنچ کی تعریف کرنے سے خود کو روک نہیں پائے، وہ کہتے ہیں کہ اب تک اس ٹورنامنٹ میں تکنیکی طور پر ایرون فنچ سب سے بہترین کپتان ثابت ہوئے ہیں۔

انھوں نے اپنی ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ رہنمائی کی جبکہ پاکستان سے میچ میں بھی انھوں نے آخری گھنٹے میں اعصاب کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے کھیل کا رخ دوبارہ اپنی جانب پھیر دیا۔

مقبول خبریں