بجلی کا بل زیادہ آنے پر جھگڑا بیٹے نے ماں کو قتل اور باپ کو زخمی کردیا

مجاہد نے مشتعل ہوکر اپنی والدہ55سالہ صفیہ بی بی اور اپنے والد سرور پر فائرنگ کردی۔


Numainda Express July 27, 2019
مجاہد نے مشتعل ہوکر اپنی والدہ55سالہ صفیہ بی بی اور اپنے والد سرور پر فائرنگ کردی۔ فوٹو: فائل

بجلی کا بل زیادہ آنے پر گھر میں ہونیوالے جھگڑے کی بنا پر بیٹے نے ماں کو قتل اور باپ کو شدید زخمی کردیا۔

تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک نمبر67ج ب میں 56سالہ سرور کے گھر کا بجلی کا بل زیادہ آیا تو اس کی 22سالہ مجاہد کیساتھ تلخ کلامی ہوئی مجاہد نے مشتعل ہوکر اپنی والدہ55سالہ صفیہ بی بی اور اپنے والد سرور پر فائرنگ کردی۔

میاں بیوی کو اسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ صفیہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی جبکہ سرور کو الائیڈ اسپتال داخل کروایا گیا، ملزم فرار ہوگیا۔

مقبول خبریں