افغانستان میں مفاہمت اور امن کے لیے پاکستان پُرعزم ہے، وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک  جمعرات 1 اگست 2019
وزیراعظم عمران خان سےامریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زادنے ملاقات کی ، فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان سےامریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زادنے ملاقات کی ، فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے مستقبل کے لیے انٹرا افغان مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات پاکستان افغانستان میں مفاہمت اور امن کے لیے پُرعزم ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے افغانستان میں امن و استحکام کی کوششوں میں عالمی اتفاق رائے پر اظہار اطمینان کیا جب کہ امن عمل میں سہولت کے لیے امریکا سمیت دوسرے اسٹیک ہولڈر سے رابطے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پُرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے اور پاکستان افغانستان میں مفاہمت اورامن کے لیے پُرعزم ہے جبکہ  افغانستان میں امن کے لیے عالمی برادری میں اتفاق رائے باعث اطمینان ہے۔

پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ وسیع تر اور پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔