سماجی کارکن گلالئی کو اوباما سول سوسائٹی سمٹ کے لیے مدعو کر لیا گیا

26 سالہ گلالئی اسماعیل باخبرلڑکیاں نامی تنظیم کی بانی اورچیئرپرسن ہیں۔


این این آئی September 19, 2013
26 سالہ گلالئی اسماعیل باخبرلڑکیاں نامی تنظیم کی بانی اورچیئرپرسن ہیں۔ فوٹو : فائل

خیبرپختونخوا میں لڑکیوں میں شعور وآگہی کے لیے کام کرنیوالی نوجوان سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کوسول سوسائٹی کی حمایت کے ضمن میں22اور 23ستمبرکوہونیوالے پروگرام اوباماسول سوسائٹی سمٹ میں شرکت کیلیے امریکی محکمہ خارجہ نے مدعوکیاہے۔

اس پروگرام کی میزبانی صدر اوباما خودکرینگے۔26 سالہ گلالئی اسماعیل باخبرلڑکیاں نامی تنظیم کی بانی اورچیئرپرسن ہیںجوانھوں نے 16سال کی عمرمیں نوجوان لڑکیوں کی رہنمائی کیلیے قائم کی تھی تا کہ انھیں بااختیاربنایاجاسکے اوروہ امن وجمہوریت کی بحالی کیلیے سرگرمی سے کام کرسکیں۔ رواں سال جولائی میں انھیں قومی استعداد برائے جمہوریت کے حوالے سے امریکی کانگریس کا2013ء کاجمہوریت ایوارڈبھی دیاگیا تھا۔

مقبول خبریں