بچی زیادتی کیس لاہور میں ایک اور شخص زیر حراست

کار مکینک اورنام عامر ہے،فارنسک لیبارٹری بھجوائے گئے سیمپلز کی رپورٹ موصول نہ ہوسکی


Numainda Express September 22, 2013
مرکزی ملزم سے مشابہ نوجوان کو شناخت پریڈ کے لیے کل اسپتال لایا جائیگا،پولیس: فوٹو:ا یکسپریس نیوز:فائل

KARACHI: لاہور کے علاقے مغل پورہ معصوم بچی زیادتی کیس میں 10دن کا وقت گزر جانے کے باوجود کوئی اہم پیش رفت نہ ہوسکی۔

پولیس نے شک وشبے کی بنیادپر مغل پورہ سے عامر شہزاد نامی نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔تاحال فرانزک لیبارٹری سے بھی ٹیسٹ رپورٹ موصول نہ ہوئی ہیں۔مرکزی ملزم کی شناخت پریڈ کے لئے ملزم کو کل بچی کے سامنے ہسپتال لایا جائے گا۔ہسپتال میں بچی کی حالت تسلی بخش بیان کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق مغل پورہ کے علاقہ میں اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی کے کیس میں دس روز بعد تک بھی کوئی اہم پیش رفت نہ ہوسکی ہے،تاحال مرکزی ملزم کی شناخت تک نہ ہوسکی ہے۔



پولیس نے گزشتہ روز شک کی بنیاد پر مغل پورہ کے علاقہ سے ایک اور شخص کو حراست میں لے لیا ہے حراست میں لئے جانیوالے شخص کا نام عامر شہزاد ہے اور کار مکینک ہے۔فرانزک لیبارٹری بھجوائے گئے سیمپلز کی رپورٹ بھی تاحال موصول نہ ہوسکی ہے۔مرکزی ملزم سے مشابہت رکھنے والے زیر حراست نوجوان کو شناخت پریڈ کیلئے کل بچی کے سامنے لایا جائے گا،اس کے بعد بچی کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔ایس پی سی ائی اے عمر ورک کا کہنا ہے کہ شناخت پریڈ اور ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار ہے،تفتیشی ٹیمیں اپنے طور پر بہترین طریقے سے کام کررہی ہیں۔

مقبول خبریں