میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کو پروجیکٹ ڈائر یکٹر گاربیج تعینات کردیا

تمام دستیاب وسائل مصطفٰی کمال کو فر اہم کیے جائیں، وسیم اختر


Numainda Express August 26, 2019
تمام دستیاب وسائل مصطفٰی کمال کو فر اہم کئے جائیں، وسیم اختر، فوٹو: فائل

میئر کراچی وسیم اختر نے سید مصطفی کمال کو کراچی کا پروجیکٹ ڈائر یکٹر گا ربیج تعینات کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

مئیر کر اچی وسیم اختر اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال کے درمیان لفظی جنگ تھمنے کا نام نہیں لے ر ہی اب ایک دوسرے کو چیلنج دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

مصطفی کمال نے ایک بیان میں کہا کہ 90 دن میں شہر کو صاف کرسکتا ہوں جس پر مئیر کراچی وسیم اختر نے ایک اپنے لیٹر ہیڈ پر ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق سید مصطفی کمال نے پرنٹ اور الیکٹرونک میں بیان دیا ہے کہ وہ 90 دن میں کراچی کو کچرے سے صاف کر دیں گے۔

وسیم اختر کے جاری کردہ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ وہ کراچی کے مئیر ہیں اور اپنے اختیارات کے تحت سید مصطفی کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کرتے ہیں، وہ رضا کارانہ طوپر کام کریں اور شہر کو 90 دن میں صاف کرکے دکھائیں۔


مئیر کراچی نے میونسپل سروسز کو ہدایت بھی دیں ہے کہ تمام دستیاب وسائل مصطفٰی کمال کو فراہم کیے جائیں، حکم نامہ کے مطابق اس پر فو ری طور عمل در آمد کیا جائے اور جب تک کوئی دوسرا حکم نامہ جاری نہ ہو مصطفی کمال بطور پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کام کرتے رہیں گے۔


مقبول خبریں