بھارت نے يووراج سنگھ کو كينسر كے خلاف آگاہی مہم كا برانڈ ايمبيسڈر مقررکردیا

بھارتی ٹيم كو عالمی چمپئن بنانے والے يووراج سنگھ 2011 میں ميگا ايونٹ كے بعد كينسر كے مرض ميں مبتلا ہو گئے تھے۔


این این آئی September 26, 2013
یوراج سنگھ كينسركے خلاف آگاہی مہم كا آغاز 28 ستمبر بروز ہفتے کو کریں گے۔ فوٹو وکی پیڈیا

بھارتی پنجاب حكومت نے يووراج سنگھ كو كينسر كے خلاف آگاہی مہم كے لئے برانڈ ايمبيسڈر مقرر كرديا۔

بھارتی پنجاب كی حكومت نے كينسر کے خلاف آگاہی مہم كے لئے اسٹار آل راؤنڈر يووراج سنگھ كو برانڈ ايمبيسڈر مقرر كرديا ہے، یوراج سنگھ كينسركے خلاف آگاہی مہم كا آغاز 28 ستمبر بروز ہفتے کو کریں گے، کینسر سے آگاہی مہم پنجاب كے 28 اضلاع ميں چلائی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹيم كو عالمی چمپئن بنانے والے يووراج سنگھ 2011 ميں ميگا ايونٹ كے بعد كينسر كے مرض ميں مبتلا ہو گئے تھے ليكن انہوں نے انتہائی ہمت سے اس بيماری كا مقابلہ كر كے اسے شكست دی اور انٹرنيشنل كركٹ ميں شاندار طريقے سے واپس آئے، بھارتی پنجاب كی حكومت نے یوراج سنگھ كی اسی ہمت كو ديكھ كر انہیں كينسر كی آگاہی مہم كے لئے برانڈ ايمبيسيڈر مقرر كيا ہے ۔

مقبول خبریں