بکیز بھارت میں غیرمعروف کھلاڑیوں کو اپنا نشانہ بنانے لگے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 19 ستمبر 2019
بکیز کو اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ ٹورنامنٹ چھوٹا ہے یا بڑا، اجیت سنگھ شیخاوت۔ فوٹو: فائل

بکیز کو اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ ٹورنامنٹ چھوٹا ہے یا بڑا، اجیت سنگھ شیخاوت۔ فوٹو: فائل

 ممبئی:  بی سی سی آئی کے اینٹی کرپشن چیف اجیت سنگھ شیخاوت نے کہاکہ بکیز اب ملک بھر میں غیرمعروف کھلاڑیوں کو اپنا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اینٹی کرپشن چیف اجیت سنگھ شیخاوت کا کہنا تھا کہ بکیز کو اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ ٹورنامنٹ چھوٹا ہے یا بڑا، انھیں صرف اس بات سے مطلب ہے کہ میچ ٹیلی کاسٹ ہوتا ہے یا نہیں، اس لیے ملک بھر میں کھیلی جانے والی چھوٹی لیگز کے وہ مقابلے ان کی دلچسپی کا مرکز ہوتے ہیں جو براہ راست نشر ہوں۔ وہ ان میں غیرمعروف کھلاڑیوں کو اپنے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔