نیب افسران کسی تاجر کو فون نہیں کریں گے ہدایت نامہ جاری

ڈی جی نیب اگر سوال کے جواب پر مطمئن نہ ہوا تو مطلوبہ شخصیت کو ذاتی حیثیت سے طلب کیا جائے گا۔


Numainda Express October 10, 2019
ڈی جی نیب اگر سوال کے جواب پر مطمئن نہ ہوا تو مطلوبہ شخصیت کو ذاتی حیثیت سے طلب کیا جائے گا۔ فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو کی جانب سے کاروباری حضرات کے متعلق تمام ریجنل آفسز کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔

نیب کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ نیب کا کوئی آفیسر کسی تاجر یا کاروباری شخصیت کو ٹیلی فون کرکے نہیں بلائے گا۔ کسی بھی کیس کی تحقیقات کے لئے پہلے تحریری نوٹس دیا جائے گا ۔ جواب سے مطمئن نہ ہونے کی صورت میں سوال نامہ بھیجا جائے۔

ڈی جی نیب اگر سوال کے جواب پر مطمئن نہ ہوا تو مطلوبہ شخصیت کو ذاتی حیثیت سے طلب کیا جائے گا۔

مقبول خبریں