سوئس حکام کا سابق صدر آصف زرداری کے خلاف مقدمات کھولنے سے ایک بار پھر انکار

آصف زرداری کے خلاف مقدمات کو مخصوص مدت میں کھولا جاسکتا تھا اور اب وہ وقت گزر چکا ہے، سوئس حکام کا جواب


ویب ڈیسک October 08, 2013
سابق صدر آسف علی زرداری پر سوئس عدالت میں کرہشن کے قمدمات زیر سماعت تھے۔ فوٹو: فائل

سوئس حکام نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف مقدمات کو دوبارہ کھولنے سے ایک بار پھر انکار کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوئس محکمہ قانون کی جانب سے وزارت قانون کو ملنے والے مراسلے میں اس بات سے آگاہ کیا گیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے خلاف مقامی عدالت میں دائر مقدمات کو مخصوص مدت کے دوران ہی کھولا جاسکتا تھا تاہم مدت گزر جانے کے بعد قانونی طور پر ان مقدمات کی دوبارہ سماعت شروع نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ سابق حکومت کی جانب سے سوئس حکام کو ایک کے بجائے دو خطوط لکھے جانے کے انکشاف کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر موجودہ اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے سوئس حکام کو ان مقدمات کو دوبارہ کھولنے کے لئے خط لکھا تھا ۔

مقبول خبریں