عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ اب تامل فلموں میں جلوہ گر ہوں گے

عرفان ’وکرم 58‘ نامی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جسے اجے گنانامتھو ڈائریکٹ کررہے ہیں۔


Sports Desk October 16, 2019
عرفان ’وکرم 58‘ نامی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جسے اجے گنانامتھو ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹرز عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ اب تامل فلموں میں جلوہ گر ہوں گے۔

عرفان 'وکرم 58' نامی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جسے اجے گنانامتھو ڈائریکٹ کررہے ہیں، سابق فاسٹ بولر نے ٹویٹر پر فلم میں کام کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئے چیلنج کیلیے پُرجوش ہیں۔ اسی طرح ہربھجن سنگھ کارتھ یوگی کی ڈائریکشن میں بننے والی تامل فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

مقبول خبریں