سرفراز احمد کی برطرفی بورڈ نے کھلاڑیوں کے جشن کی ویڈیو ٹویٹ کردی

صارفین کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آنے کے بعد بورڈ نے اس ویڈیو کو ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہٹا دیا۔


Sports Reporter October 19, 2019
صارفین کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آنے کے بعد بورڈ نے اس ویڈیو کو ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہٹا دیا۔ فوٹو: پی سی بی

سرفراز احمد کی برطرفی کے بعد پی سی بی نے کھلاڑیوں کے جشن کی ویڈیو ٹویٹ کردی۔

وکٹ کیپر بیٹسمین کو ہٹائے جانے کا اعلان کیے جانے کے تھوڑی دیر بعد ہی بورڈ کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ ہوئی جس میں ایک جف ویڈیو میں کھلاڑیوں کو خوشیاں مناتے دکھایا گیا، سرفراز احمد کو ٹریننگ سیشن کے دوران ٹیم کا ایک ممبر باہر جانے کا اشارہ کررہا ہے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین کو کپتانی سے ہٹانے کے موقع پر ویڈیو جاری کرنے سے تاثر پیدا ہوا کہ کھلاڑی ان کے جانے کی وجہ سے خوشیاں منا رہے ہیں اور ٹیم کا ایک رکن انھیں باہر جانے کو کہہ رہا ہے، اس ٹویٹ پر شائقین نے بورڈ پر تنقید کا سلسلہ شروع کردیا۔

صارفین کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آنے کے بعد بورڈ نے اس ویڈیو کو ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہٹا دیا،بعد میں ترجمان نے کہا کہ ایسا غلطی سے ہوا، جان بوجھ کر نہیں کیا گیا۔

مقبول خبریں