بین اسٹوکس نے وارنر کا نام کتاب بیچنے کے لیے استعمال کیا ٹم پین

پین کہتے ہیں کہ میں خود وارنر کے پاس کھڑا ہوا تھا انھوں نے اسٹوکس سے کوئی بدزبانی نہیں کی


Sports Desk November 18, 2019
بین اسٹوکس نے وارنر کا نام کتاب بیچنے کے لیے استعمال کیا، ٹم پین۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON DC: آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس نے ڈیوڈ وارنر کا نام اپنی کتاب بیچنے کیلیے استعمال کیا ہے۔

اسٹوکس نے ہیڈنگلے میں کھیلے گئے ایشز ٹیسٹ میں شاندار سنچری سے ٹیم کو تقریباً ہارے ہوئے میچ میں ایک وکٹ سے فتح دلائی تھی، ایک کتاب میں انھوں نے کہا کہ سلپ میں موجود آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے ان پر فقرے اچھال کر توجہ منتشر کرنے کی کوشش کی، جس سے تحریک پاکر انھوں نے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ پین کہتے ہیں کہ میں خود وارنر کے پاس کھڑا ہوا تھا انھوں نے اسٹوکس سے کوئی بدزبانی نہیں کی، ان کا نام کتاب بیچنے کیلیے استعمال کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں