مارش کپ بھائی ویس کا کیچ ڈراپ کرتے ہوئے ایشٹون ایگر زخمی ہوگئے

یہ افسوسناک واقعہ ساؤتھ آسٹریلیا سے میچ میں پیش آیا


Sports Desk November 18, 2019
یہ افسوسناک واقعہ ساؤتھ آسٹریلیا سے میچ میں پیش آیا

مارش کپ میں آسٹریلوی اسپنر ایشٹون ایگر اپنے بھائی ویس ایگر کا کیچ ڈراپ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔

مارش کپ میں آسٹریلوی اسپنر ایشٹون ایگر اپنے بھائی ویس ایگر کا کیچ ڈراپ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔ جس پر ان کے ماتھے سے خون کا فوارہ جاری ہوگیا، یہ افسوسناک واقعہ ساؤتھ آسٹریلیا سے میچ میں پیش آیا، ایشٹون ویسٹر ن آسٹریلیا کی نمائندگی کررہے تھے، ساتھی بولر مارکس اسٹوئنس کی جانب سے اننگز کے 41 ویں اوور کی تیسری گیند پر ویس ایگر نے اونچا اسٹروک کھیلا ، ان کے بھائی ایشٹون کی نگاہیں گیند پر جمی لیکن گیند ان کے ہاتھ سے پھسل پر ماتھے پر جا لگی۔

انھیں گراؤنڈ میں فوری طبی امداد دی گئی اور پھر بعدازاں میدان سے باہر پہنچادیا گیا۔ویسٹرن آسٹریلیا نے کولم فرگوسن کی سنچری کے باوجود یہ مقابلہ6 رنز سے جیت لیا، کولٹر نائل 5 وکٹیں لیکر میچ کے بہترین پلیئر قرار پائے۔

مقبول خبریں