عالمی ادارے پولیو کے خاتمے کیلیے 2.06 ارب ڈالر دینگے

اے پی پی  جمعرات 21 نومبر 2019
بل گیٹس 1.08 ارب ڈالردینگے،ظفر مرزا کی ناروے کے وزیر، ڈائریکٹر سی ڈی سی سے ملاقاتیں
۔ فوٹو: فائل

بل گیٹس 1.08 ارب ڈالردینگے،ظفر مرزا کی ناروے کے وزیر، ڈائریکٹر سی ڈی سی سے ملاقاتیں ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  عالمی ادارے پاکستان سے پولیوکے خاتمے کیلئے 2.06 ارب ڈالر فراہم کریں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے ابو ظبی میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ سے ملاقات کی۔ بل گیٹس نے پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا پولیوکے خاتمے کیلئے وہ 1.08 ارب ڈالردیں گے۔ بیان کے مطابق حکومت اس ضمن میں 150 ملین ڈالردے گی۔

ظفر مرزانے ناروے کے نائب وزیر اکسل جیکوسن، ڈائریکٹر سی ڈی سی رابرٹ ریڈ فیلڈ، صدر بل گیٹس اینڈ ملنڈا فاؤنڈیشن کرس ایلس سے بھی ملاقات کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔